اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائیہ کے طیاروں نے ملک کے شمال مغرب میں واقع قبائلی علاقے خیبر ایجنسی پر بمباری کی ہے- پاکستانی میڈیا نے سرکاری ذرایع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فضائیہ کے طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں لشکر اسلام نامی دہشتگرد گروہ کو نشانہ بنایا- ان حملوں میں پانچ دہشتگرد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں- پاکستانی فضائیہ نے پچیس مارچ کو بھی وادی تیراہ پرحملے کئے تھے جس میں لشکر اسلام کے تیس دہشتگرد منجملہ اس گروہ کا ترجمان ہلاک ہوگیا تھا- واضح رہے کہ پاکستانی فوج خیبر دو کے عنوان سے خیبر ایجنسی میں کاروائیاں کررہی ہے-
.......
/169